حکومتِ پنجاب کی وارننگ کا اثر، 27 شوگر ملز میں کرشنگ کا آغاز

image

حکومتِ پنجاب کی جانب سے سخت کارروائی کے عندیہ کے بعد نصف سے زائد شوگر ملز نے کرشنگ کا آغاز کردیا۔

نجی ٹی وی نے کین کمشنر پنجاب کے حوالے سے بتایا ہے کہ پنجاب کی 27 شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کردی ہے جبکہ دیگر 14 ملز کو آج چیک کر کے کارروائی شروع کی جائے گی۔

کین کمشنر پنجاب کے مطابق آج سے کرشنگ شروع نہ کرنے والی شوگر ملز کے خلاف ایکشن لیا جائے گا اور ایسی شوگر ملز کو 10 لاکھ روپے یومیہ جرمانہ ہوگا۔

کین کمشنر کے مطابق کرشنگ سیزن میں مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، کسانوں کو گنے کی بروقت ادائیگی بھی یقینی بنائیں گے، بازار میں نئی چینی سپلائی آنے سے قیمت بھی کم ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US