الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 میں فارم 45 غائب ہونے کے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں۔ حماد اظہر نے دعویٰ کیا تھا کہ متعدد پریزائڈنگ افسران کو مہیا کیے جانے سامان سے فارم 45 غائب تھے۔
- پاکستان میں قومی اسمبلی کے چھ اور پنجاب اسمبلی کے سات حلقوں میں آج ضمنی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔
- غزہ پر اسرائیل کے متعدد فضائی حملوں میں کم از کم 22 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ حملے پانچ مختلف مقامات پر ہوئے جن میں رہائشی گھر بھی شامل ہیں۔
- یورپ، کینیڈا اور جاپان سے تعلق رکھنے والے یوکرین کے اتحادیوں نے روس یوکرین جنگ کو ختم کرنے کے امریکی منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
- وزیراعظم شہباز شریف نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے بنوں میں کیے گئے آپریشن میں آٹھ شدت پسندوں کو ہلاک کرنے پر انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
- پاکستان کی وفاقی حکومت کی جانب سے قیمتی دھاتوں بشمول سونے کی برآمد و درآمد کو بحال کر دیا گیا ہے۔
حماد اظہر کا این اے 129 کے ضمنی الیکشن میں فارم 45 ’غائب ہونے‘ کا الزام بے بنیاد ہے، الیکشن کمیشن