پیدائش، نکاح، طلاق، وفات کی رجسٹریشن ایپ پر ، جانیے سہولت سے کیسے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے؟

image

پنجاب کے شہریوں کے لیے ایک بڑی سہولت کا آغاز ہو گیا ہے جس کے تحت اب پیدائش، نکاح، طلاق اور وفات کی رجسٹریشن پاک آئی ڈی موبائل ایپلی کیشن پر کی جا سکے گی۔

یہ سہولت لوکل گورنمنٹ پنجاب اور نادرا کے درمیان طے پانے والے ای رجسٹریشن معاہدے کے تحت فراہم کی جائے گی جس پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈی جی نادرا پنجاب نے دستخط کیے ہیں۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد نے بتایا کہ ابتدائی طور پر جہلم، چکوال اور ننکانہ کے اضلاع میں پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا جا چکا ہے تاہم مستقبل میں اس سسٹم کو پنجاب بھر کی یونین کونسلز تک وسعت دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے شہریوں کے لیے سہولیات کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔ ڈی جی نادرا پنجاب فضا شاہد کا کہنا تھا کہ اب پنجاب کے شہری گھر بیٹھے ہی موبائل ایپ پر وائٹل ایونٹس کی رجسٹریشن کرا سکیں گے جس سے وقت کی بچت اور رجسٹریشن کے عمل میں آسانی ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US