بیجنگ کے میوزیم میں پیش کی جانے والی کیڑوں والی کافی دنیا بھر میں موضوعِ بحث بن گئی دنیا بھر میں کافی کے ذائقوں میں نت نئی تبدیلیوں کا رجحان بڑھ رہا ہے مگر چین کے شہر بیجنگ میں ایک میوزیم نے ایسی منفرد کافی متعارف کروا دی ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیجنگ کے کیڑوں سے متعلق خصوصی میوزیم میں ایک ایسی منفرد کافی پیش کی جا رہی ہے جو خشک میل ورمز سے تیار کی جاتی ہے جبکہ اس کے اوپر پیسے ہوئے لال بیگوں کا پاؤڈر چھڑک کر پیش کیا جاتا ہے۔
<
/p>
اس انوکھی کافی چکھنے والے افراد نے اس کا ذائقہ جلا ہوا اور قدرے کھٹا قرار دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق روچ کافی کے ایک کپ کی قیمت 45 یوآن (تقریباً 6 امریکی ڈالر) ہے۔ میوزیم کے ملازمین کے مطابق اس کافی کو پہلی بار جون کے آخر میں لانچ کیا گیا تھا جو حال ہی میں انٹرنیٹ پر ٹرینڈ بن گئی ہے۔
میوزیم کے عملے کا کہنا ہے کہ کیڑوں کے نمائش گاہ میں کیڑوں سے بنی کافی پیش کرنا ایک منفرد تجربہ ہے جبکہ روایتی چینی طب میں کاکروچ پاؤڈر کو خون کی گردش بہتر بنانے اور پروٹین سے بھرپور کیڑوں کو مدافعتی نظام مضبوط کرنے کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔
میوزیم نے اس سے پہلے بھی غیر معمولی مشروبات متعارف کرائے تھے جن میں پکچر پلانٹ کے ڈائجیسٹو جوس اور کیڑوں کا مشروب شامل ہیں۔