قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا نے شاداب خان کو کیا خوشخبری سنادی؟

image

پاکستان کے قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا نے شاداب خان کو خوشخبری سنا دی۔

سلمان نے واضح کردیا کہ شاداب خان پر ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل ہونے کے لیے دروازے بند نہیں کیے گئے ہیں۔ شاداب ایک بہت تجربہ کار کھلاڑی ہے جنہوں نے کئی ورلڈ کپ میں حصہ لیا ہے اور میرے ساتھ وائس کپتان بھی رہے ہیں۔ کندھے کی چوٹ کی وجہ سے وہ کچھ عرصے سے کرکٹ نہیں کھیل پائے ہیں جو افسوسناک ہے۔

پاکستانی کپتان نے کہا کہ اگر شاداب ورلڈ کپ سے پہلے بگ بیش یا ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرتے ہیں اور یہ بتا دیتے ہیں کہ وہ پوری طرح سے فٹ ہو چکے ہیں تو وہ بالکل ورلڈ کپ کی ٹیم میں شامل ہو سکتے ہیں۔ ان کے تجربے سے ٹیم کو فائدہ ہوسکتا ہے اور یہ سچ ہے کہ ہمارے پاس اس وقت اسپن بالرز کی آپشنز ہے، لیکن شاداب خان بہترین آل راؤنڈر ہے۔

سلمان نے کہا کہ پاکستان کے ورلڈ کپ میچز سب سری لنکا میں ہیں جہاں پر پچز اسپن بالرز کے لیے سازگار ثابت ہوتی ہے اور اگر ضرورت پڑے تو پاکستان ایک میچ میں زیادہ اسپنرز کھلا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ شاداب خان نے لندن میں جون کے مہینے میں اپنے کندھے کا آپریشن کروایا ہے اور تین ماہ کی ری ہیب کے بعد اب وہ پھر سے صحتیاب ہوئے ہیں اور انھوں نے پریکٹس شروع کردی ہے۔ وہ چند دنوں میں آسٹریلیا میں ہونے والے بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے بھی روانہ ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US