صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح طلب کرلیا

image

صدرِ مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل 2 دسمبر 2025 کو صبح 11 بجے طلب کرلیا۔

صدرِ مملکت نے یہ اجلاس آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے مشترکہ اجلاس سے متعلق سرکاری نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان کل پارلیمنٹ ہاؤس میں جمع ہوں گے۔

اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتِحال سمیت اہم قومی امور پر بریفنگ اور قانون سازی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US