قائد آباد میں گیس بھرواتے ہوئے کار میں آگ بھڑک اٹھی، پورا خاندان جل گیا

image

ضلع ملیر میں گیس بھرواتے ہوئے کار میں آگ بھڑکنے سے خاندان جھلس گیا۔

تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود قائد آباد پل کے پاس گاڑی میں گیس ڈلواتے ہوئے سلنڈر میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار خاندان کو شعلوں نے لپیٹ میں لے لیا۔

آگ سے جھلس کر 2 خواتین ایک مرد اور 3 بچے زخمی ہوئے، جن کی شناخت 32 سالہ علی عباس ولد سید کلیم عباس، 30 سالہ رمشا زوجہ علی عباس، 50 سالہ نگہت زوجہ تنویر عباس، 6 سالہ انابیہ دختر علی عباس، 6 سالہ جنت دختر علی عباس، 9 سالہ عنایہ دختر علی عباس کے ناموں سے ہوئی۔

تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔ جھلسنے والوں میں ایک خاتون اور 2 بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

کار میں آگ لگنے کے بعد موقع پر موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی، تاہم آگ سے کار بھی جل کر مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US