ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم سری لنکا میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی، پی سی بی

image

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کردی ہے کہ قومی ٹیم اگلے مہینے ورلڈ کپ سے پہلے سری لنکا میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

یہ میچز 7, 9 اور 11 جنوری کو دمبولا میں کھیلے جائیں گے۔ یاد رہے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز بھارت اور سری لنکا میں فروری اور مارچ میں منعقد ہونے ہیں اور پاکستان اپنے سارے میچز سری لنکا میں کھیلے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا یہ سیریز کرانے کا مقصد یہ ہے ٹیم کو ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد حاصل ہوگی۔ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان آسٹریلیا سے بھی گھر پر 30 جنوری سے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US