قائداعظم ٹرافی، فائنل کے دوسرے دن کا کھیل، کراچی نے سیالکوٹ کی 6 وکٹیں گرا دیں

image

کراچی کی ٹیم نے قائدِ اعظم ٹرافی فائنل کے دوسرے دن سیالکوٹ کی چھ وکٹیں گرا دیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے فائنل میں دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر کراچی بروس کے پہلے اننگز کے اسکور 340 کے جواب میں سیالکوٹ کا اسکور 235 رنز تھا۔

کراچی کی طرف سے ثاقب خان اور محمد عمر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ مشتاق احمد کلوڑو نے ایک وکٹ حاصل کی اور عبداللہ شفیق رن آؤٹ ہوئے۔

ایک ایسی پچ جس پر پیس بالرز کو تھوڑی بہت مدد حاصل ہے کراچی کو ابھی بھی پہلی مس پر 105 رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ سیالکوٹ کی چار وکٹیں باقی ہیں۔ سیالکوٹ کی طرف سے پانچویں وکٹ پر محسن ریاض 71 اور حمزہ نذر 62 نے اپنی ٹیم کو 95 رنز کی شراکت سے مشکل سے نکالا جبکہ پہلی چار وکٹیں 73 رنز پر گر چکی تھیں۔ حمزہ نذر اب بھی کریز پر موجود ہیں اور ان کے ساتھ پاکستانی فاسٹ بالر حسن علی موجود ہیں جنہوں نے 27 گیندوں پر 29 رنز کیے ہیں۔

محمد ہریرہ اور اذان اویس جو اس ٹورنامنٹ میں شاندار فارم میں رہے ہیں دونوں ہی شروع کے پانچ اوور میں آؤٹ ہوگئے اور سیالکوٹ کی دو وکٹس 13 رن پر گر چکی تھیں۔ جب کراچی نے اپنے اننگز 285 اور چھ پر اگیا اس کی ہے تو پوری ٹیم 340 رنز پہ آل آؤٹ ہوگئی، عثمان خان اپنے اسکور 80 رنز میں سے دو رنز کا اضافہ کرسکے اور ان کو محمد علی نے آؤٹ کیا۔

سیالکوٹ کی طرف سے پیس بالر محمد علی نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان اسامہ میر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US