لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فیصلے کے تحت پانچ، پانچ لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت بھی جاری کی۔
مقدمے کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں جسٹس صداقت علی خان نے کی۔ انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف جہلم میں توہینِ مذہب کا مقدمہ درج تھا جس پر انہیں کچھ روز قبل 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے جیل منتقل کیا گیا تھا۔
عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد قانونی کارروائی کے مطابق مچلکے جمع کرائے جانے پر انجینئر محمد علی مرزا کی رہائی عمل میں آئے گی۔