بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل سے اہم ملاقات

image

بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان کی فیلڈ مارشل سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتِ حال اور پاک بحرین دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

بیان کے مطابق دونوں ممالک نے عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور دفاعی شعبے میں تعاون کے نئے شعبوں تک توسیع پر اتفاق کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بحرین کو ہر شعبے میں مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جبکہ ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی شراکت داری کو عملی طور پر مزید مستحکم بنانے پر زور دیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US