کراچی کی ٹیم نے قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں اپنے اپ کو مضبوط پوزیشن میں ڈال دیا جب انہوں نے اپنی دوسری اننگ میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 2002 رنز کر دیے اور مجموعی طور پر فائنل کے تیسرے دن سیالکوٹ پر 276 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اوپنر عبداللہ فضل نے 104 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی اور کراچی کو فائنل میں آگے کردیا۔ ان کے ساتھ ہارون ارشد نے بھی نمبر تین پر آ کر 55 ناٹ آؤٹ یہ اور دونوں نے اب تک 149 رنز کی پارٹنرشپ کرلی ہے۔
سیالکوٹ کی بولنگ اٹیک جس میں پاکستان کے حسن علی محمد علی محمد حسنین اور سلمان میر جیسے تجربہ کار بالرز موجود ہے آج کراچی کے بیٹس مین کے سامنے بے بس نظر آئے۔
سیالکوٹ آج صبح 235 رنز چھ وکٹوں پر اپنی پہلی اننگز کا پھر سے آغاز کیا اور صرف 266 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ محسن ریاض جو اننگز کے سب سے زیادہ رنز کرنے والے کھلاڑی تھے 71 رنز بنا پائے اور ان کو محمد عمر نے بولڈ کردیا جبکہ نیچے سے حسن علی نے 43 بال پر 41 رنز کیے۔ عمر اور ثاقب خان نے چار چار وکٹیں لی۔ یاد رہے کہ کراچی نے قائد اعظم ٹرافی کا ٹائٹل 20 دفعہ جیت چکے ہیں۔