ویرات کوہلی اور ریتو راج گائے کواڈ کی سینچریز کے باوجود بھارت کو آج دوسرے انٹرنیشنل میں ساؤتھ افریقہ کے خلاف چار وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
رائے پور میں کھیلے گئے میچ میں ساؤتھ افریقہ نے 359 رنز کا بڑا ہدف چار بالز پہلے چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کردیا، جس میں ایڈن مارکرم کے شاندار 110 رنز شامل ہیں۔ ویرات کوہلی نے آج اپنی 53 سینچری کی اور اب پہلے ون ڈے میں جو انہوں نے فارم شو کی تھی 135 رنز بناتے ہوئے اس کو برقرار رکھا۔
کوہلی کی 93 بال کی اننگز میں میں دو چھکے سات چوکے شامل تھے جبکہ ریتو راج 105 رنز کیے 83 بالز پہ 12 چوکے اور دو چھکوں کے ساتھ اور دونوں نے مل کر دوسری وکٹ پر 195 رنز کے پارٹنرشپ کی اور بھارت کو 358 کا ٹوٹل دے دیا۔ لیکن ساؤتھ افریقہ کے بیٹسمینوں نے بھی کمال ہمت کا مظاہرہ کیا اور ایک اچھی بیٹنگ وکٹ پر بھارتی بالرز کے چھکے چھڑا دیے، جس میں پرست کرشنا کو 8.2 اوور میں 85 رنز پڑ گئے۔ اور مارکرم جنہوں نے 110 رنز کیے 98 بالز پہ ان کو کپتان ٹیمبا بوما 46 میتھیو Breetzke کی 68 Dewald n Brevis 54 from 34 balls اور کاربن باش جنہوں نے 29 کی 15 گیندوں پر، کا بھرپور ساتھ ملا اور بھارت کو شکست۔ 2019 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ویرات کوہلی اسے بھی بنانے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پہلا ون ڈے بھارت جیتا تھا۔