انگلینڈ کے کرکٹ کپتان بین سٹوکس کو ایک آسٹریلین خاتون صحافی نے پریشان کردیا جب انہوں نے بار بار ان سے حالیہ ہونے والے ایک واقعہ کے بارے میں سوالات کیے۔
ہوا یوں تھا کہ بین سٹوکس انگلینڈ کے دو اور کھلاڑی جمی سمتھ اور مارک وڈ میں کوئنز لینڈ میں ہیلمٹ پہنے بغیر ای اسکوٹرز کی سواری کی۔ تینوں کھلاڑی تفریح کے طور پر ای اسکوٹر چلا رہے تھے لیکن وہ یہ بھول گئے کہ آسٹریلیا میں قانونی طور پر کسی قسم کی اسکوٹر کی سواری ہیلمٹ کے بغیر ایک جرم ہے۔
کوئنز لینڈ پولیس نے بین سٹوکس اور باقی دو کھلاڑیوں کو انتباہ کر کے چھوڑ دیا۔ مگر دوسرے ٹیسٹ سے پہلے بین سٹوکس کا جب صحافیوں سے سامنا ہوا تو آسٹریلین صحافی نے مسلسل ان سے سوال کیا کہ انہوں نے اس واقعے کے بعد معافی کیوں نہیں مانگی؟ کیونکہ انہوں نے آسٹریلیا میں جرم کیا ہے۔
بین سٹوکس واضح طور پر ان سوالات سے چڑ چڑا گئے مگر خود کو قابو میں رکھتے ہوئے انہوں نے صرف ایک ہی جملہ تین دفعہ دہرایا کہ اگلی دفعہ ہم جب بھی آسٹریلیا میں ای اسکوٹر چلائیں گے تو ہیلمٹ پہن کر چلائیں گے۔
اس دوران انگلینڈ ٹیم کے میڈیا مینجر کو بیچ میں پڑ کر صحافی سے کہنا پڑا کہ آپ اب آگے بڑھیں۔ جو پہلا ایشز کا ٹیسٹ بری طرح ہار گیا اج سے برزبن میں دوسرا ڈیر نائٹ ٹیسٹ میچ کھیل رہا ہے۔