انگلینڈ کے مایہ ناز اور تجربہ کار بیٹسمین جو روٹ نے آخر کار 160 ٹیسٹ میچز کھیلنے کے بعد آسٹریلیا میں اپنی پہلی ٹیسٹ سینچری مکمل کرلی۔
ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن آج برسبین میں جو روٹ نے اپنی 40 فیصد سینچری مکمل کی جو آسٹریلیا میں ان کی پہلی سینچری ہے۔ جوروٹ کا سب سے زیادہ اسکور اس سے پہلے آسٹریلیا میں اسی گراؤنڈ پر 88 رنز تھا۔
ایشیز سیریز شروع ہونے سے پہلے سب سے زیادہ بحث اسی بات پر رہی کہ کیا جو روٹ اس دفعہ یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے یا نہیں؟۔ اس سے پہلے جو روٹ نے آسٹریلیا میں انگلینڈ کی کپتانی بھی کی لیکن سینچری کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ وہ اس دورے سے پہلے روٹ تین دفعہ آسٹریلیا کے دورے کرچکے ہیں۔
ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جو روٹ کے علاوہ صرف اوپنر زیک کراؤلی آسٹریلین بالرز کا جم کر مقابلہ کرنے میں کامیاب ہوئے جب انہوں نے 76 رنز کیے۔ انگلینڈ کی پہلے بیٹنگ کرنے کے بعد 264 پر 8 وکٹیں گرچکی ہیں۔