انگلینڈ نے آسٹریلیا میں دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز 225 رنز بنالیے

image

انگلینڈ نے جو روٹ کی آسٹریلیا میں پہلی ٹیسٹ سینچری کی بدولت ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن 9 وکٹوں پر 225 رنز بنا لیے۔

کھیل کے اختتام پر جو روٹ 135 ناٹ آؤٹ پر بیٹنگ کر رہے ہیں جو انہوں نے 202 گیندوں پر 15 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے اسکور کیے۔ ان کے ساتھ آخری بیٹسمین جوفرے ارچر 32 رنز پر بیٹنگ کررہے ہیں، جو انہوں نے صرف 26 گیندوں پہ کیے۔

انگلینڈ کے پہلے اننگز میں روٹ اور ارچر کے علاوہ اوپنر زیک نے بھی 76 رنز کی اچھی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی طرف سے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں فاسٹ بالر مچل سٹارک نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے 71 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں اور اب تک وہ تین اننگز میں 16 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

سٹارک نے ہی انگلینڈ کو شروع میں ہی دو بڑے دھچکے دے دیے جب انہوں نے بین ڈکٹ اور اولی پوپ کو دو اوورز میں صفر صفر پر آؤٹ کردیا۔ اس کے بعد روٹ نے اننگز کو سنبھالا دیا اور اپنے کیریئر کی 160 وے ٹیسٹ میں آسٹریلیا میں اپنی پہلی ٹیسٹ سینچری مکمل کرلی۔ ایک وقت میں وہ پریشان ہوگئے تھے جب ان کے کپتان بین سٹوکس 19 رنز کرنے کے بعد ان کی غلط کال کی وجہ سے رن اؤٹ ہوگئے، مگر روٹ نے اپنے حواس پہ قابو رکھا اور شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو اچھی پوزیشن پر پہنچا دیا۔

جو روٹ نے آخری وکٹ کی شراکت میں اب تک ارچر کے ساتھ 61 قیمتی رنز کا اضافہ کیا ہے۔ آسٹریلیا کے اوپنر عثمان خواجہ میچ سے پہلے ان فٹ قرار پائے اور ان کی جگہ جوش انگلش کو کھلایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ دو دن کے اندر جیت گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US