خیبر پختونخوا میں امسال اب تک دہشتگردی کے کتنے مقدمات درج؟ پولیس رپورٹ آگئی

image

خیبر پختونخوا میں سال 2025 کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق صوبے کے 14 اضلاع میں کل 1588 دہشت گردی کے کیسز درج کیے گئے۔

ان واقعات میں مجموعی طور پر 7 ہزار 111 ملزمان کو نامزد کیا گیا، جن میں سب سے زیادہ 3 ہزار 437 ملزمان بنوں کے مقدمات میں شامل ہیں۔ شمالی وزیرستان میں 181، پشاور میں 163، اور ڈی آئی خان میں 152 دہشت گردی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ ان علاقوں میں نامزد ملزمان کی تعداد بالترتیب 887، 865، اور پشاور میں 163 رہی۔

پولیس کے مطابق بنوں میں سب سے زیادہ دہشت گردی کے کیسز درج ہوئے جبکہ شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں بھی خطرناک سرگرمیاں جاری رہی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کی روک تھام اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مسلسل اقدامات کر رہے ہیں تاکہ صوبے میں امن و امان کو یقینی بنایا جاسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US