اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے وکلا کی فہرست جمع، سیکیورٹی ہائی الرٹ

image

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے وکلا کی چھ رکنی فہرست جیل حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔ فہرست میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا، انتظار پنجوتھہ، لال بادشاہ، مبشر رحمان اور عبدالرحمن رانجھا شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ فہرست سلمان اکرم راجا کی جانب سے چوہدری اویس ایڈووکیٹ نے جیل انتظامیہ کو جمع کرائی۔

درخواست موصول ہونے کے بعد داہگل کے مقام پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ اڈیالہ جیل کے اطراف پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ صورتحال کے پیشِ نظر سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔ملاقات کا حتمی وقت حکام کی منظوری کے بعد طے کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US