سپریم کورٹ: ڈی لسٹ مقدمات کی فوری دوبارہ شیڈولنگ کی نئی پالیسی جاری

image

سپریم کورٹ آف پاکستان نے انصاف کی فراہمی کو مزید مؤثر اور بروقت بنانے کے لیے اہم انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات کے لیے نئی پالیسی جاری کردی ہے۔

نئی ہدایات کے مطابق اگر کوئی مقدمہ کسی بھی وجہ سے مقرر نہ کیا جا سکے تو اسے آئندہ ہفتے کے لیے خودکار طور پر دوبارہ شیڈول کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈی لسٹ مقدمات کو ضائع یا مؤخر نہیں کیا جائے گا بلکہ انہیں اسی روز دستیاب بینچز کے سامنے سماعت کے لیے دوبارہ مقرر کیا جائے گا۔ اس فیصلے کا مقصد مقدمات کے غیر ضروری التوا کو روکنا اور عدالتی عمل کو تیز تر بنانا ہے۔

پالیسی کے مطابق اب کوئی بھی کیس غیر معینہ مدت کے لیے مؤخر نہیں رہے گا۔ عدالت نے واضح کیا ہے کہ اس نئے نظام سے نہ صرف زیر التوا مقدمات کی تعداد میں کمی آئے گی بلکہ عوام کو بروقت اور مؤثر انصاف ملنے کی راہ بھی ہموار ہوگی۔

قانونی ماہرین کے مطابق سپریم کورٹ کا یہ اقدام عدالتی اصلاحات کی جانب ایک مثبت قدم ہے جس سے عدالتی نظام میں شفافیت اور تیزی آئے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US