اسلام آباد: ڈسٹرکٹ بار میں قائم ڈے کیئر سینٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے سینٹر کو لپیٹ میں لے لیا۔ حادثے میں ڈے کیئر میں موجود تمام سامان مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا۔
اسلام آباد بار کے صدر کے مطابق ڈے کیئر سینٹر ہائی کورٹ کی پرانی عمارت میں فیملی کورٹس کے ساتھ واقع ہے اور اسے خواتین وکلاء کے بچوں کی سہولت کے لیے قائم کیا گیا تھا۔
بتایا گیا کہ اس ڈے کیئر سینٹر کی حال ہی میں تزئین و آرائش کی گئی تھی، جبکہ جل جانے والے سامان تقریباً 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا تھا۔
تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ بار نمائندوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈے کیئر سینٹر کی جلد بحالی اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔