معرکہ حق میں عبرتناک شکست نے بھارتی فوج عالمی مسخرہ بنا دیا

image

معرکۂ حق میں عبرت ناک شکست کے بعد بھارتی فوج عالمی سطح پر تنقید اور مذاق کی زد میں آگئی ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی افق پر پاکستان کے فیلڈ مارشل کی بڑھتی ہوئی پذیرائی، مقبولیت اور پاکستان کی نمایاں سفارتی کامیابیوں نے بھارتی عسکری قیادت کو شدید تذبذب میں مبتلا کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شکست کے اثرات چھپانے اور داخلی سطح پر مقبولیت حاصل کرنے کے لیے بھارتی عسکری قیادت غیر سنجیدہ اور نمائشی سرگرمیوں میں مصروف نظر آ رہی ہے۔ بھارتی فوجی قیادت سیاسی قیادت کو خوش کرنے کے لیے ہندو مذہبی رسومات میں بڑھ چڑھ کر میڈیا کے سامنے آتی دکھائی دیتی ہے، جبکہ دوسری جانب آئے دن میڈیا پر عسکری تیاریوں کے دعوے بھی دہرائے جا رہے ہیں۔

مبصرین کے مطابق بھارتی آرمی اور فضائیہ کے سربراہان نے پاسنگ آؤٹ پریڈز کو بھی سستی شہرت حاصل کرنے کا ذریعہ بنا لیا۔ بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران غیر مناسب انداز میں پُش اَپس کرنے کو عسکری ماہرین نے ناقص تیاریوں اور ناکام حکمتِ عملی پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش قرار دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کیے گئے پُش اَپس میں سے ایک بھی درست انداز میں نہیں تھا۔

اسی طرح بھارتی فضائی قیادت کی جانب سے فلائی پاسٹ میں شرکت اور کیڈٹس کو سلامی پیش کرنے کو بھی غیر سنجیدہ اور غیر پیشہ ورانہ عمل قرار دیا جا رہا ہے۔ دفاعی حلقوں کے مطابق اس طرح کے اقدامات عسکری وقار کے منافی ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی فضائی قیادت کی رقص و سرور کی محافل میں شرکت اور ان کی ویڈیوز کا میڈیا پر آنا بھی شدید تنقید کا باعث بن رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق میدانِ جنگ کے بجائے اسٹیج، تھیٹر اور تماشہ بازی بھارتی عسکری قیادت کی ترجیحات کو ظاہر کرتی ہے۔

ماہرین دفاع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی قیادت کی یہ غیر سنجیدہ اور نمائشی حرکات ادارے کی پیشہ ورانہ ساکھ پر سوالیہ نشان بن چکی ہیں اور عالمی سطح پر بھارتی فوج کے وقار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US