سابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ نے ایک بریفنگ کے دوران سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید سے کہا کہ رانا ثناءاللہ کو دوبارہ اسمارٹ بنایا جائے کیونکہ وہ بہت موٹے ہوگئے ہیں۔
رانا ثناءاللہ کے مطابق یہ گفتگو ایک بریفنگ کے دوران ہوئی، جس میں ان کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کرنے کی ذمہ داری بھی جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ پر عائد کی گئی۔ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ان پر بنائے گئے مقدمات سیاسی انتقام کا نتیجہ تھے اور ان معاملات میں اس وقت کی عسکری قیادت کا کردار تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان پر من گھڑت الزامات کے ذریعے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ اس تمام عمل کے باوجود اپنے مؤقف پر قائم رہے۔
تاحال جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ یا لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی جانب سے رانا ثناءاللہ کے ان الزامات پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔