سیالکوٹ میں تھانہ کوٹلی لوہاراں کی حدود میں لگنے والے میلے میں جھولے سے گرنے کے باعث دو کمسن بچیاں شدید زخمی ہو گئیں۔ زخمی بچیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔
واقعے کے بعد میلے میں انتظامیہ کی غیر موجودگی اور ناقص سیکیورٹی نے شہریوں میں غصہ پیدا کر دیا۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر معیاری اور غیر محفوظ جھولوں کی اجازت دینے والے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔
شہریوں نے اس بات پر بھی تحفظات کا اظہار کیا کہ میلے کے انتظامات میں حفاظتی اقدامات کی مکمل طور پر غفلت برتی گئی۔