اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے رفقاء کی ملاقات کے لیے جمعرات کا دن مقرر کر دیا گیا ہے۔ جیل حکام کو ملاقات کے لیے تیار کردہ فہرست جمع کرا دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کی فہرست میں آفتاب عالم، عدنان قادری، پیر مصور خان، محمد اسرار، لیاقت علی خان اور سابق وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کے نام شامل ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا نام ملاقات کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔جیل حکام کی جانب سے فہرست کا جائزہ لیا جا رہا ہے حتمی اجازت کے بعد ملاقات عمل میں لائی جائے گی۔