کرک: دامی بانڈہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 5 اہلکار شہید

image

کرک کے علاقے گرگری میں دامی بانڈہ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور اس میں سوار پانچوں پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ گرگری کی حدود میں پیش آیا۔ شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت شاہد اقبال، صفدر، عارف، سمیع اور محمد ابرار کے نام سے ہوئی ہے۔ ڈی پی او کرک سعود خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس موبائل میں کل پانچ اہلکار سوار تھے اور تمام اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

واقعے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے اور واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US