دورہ لاہور میں نامناسب رویہ، سہیل آفریدی کا مریم نواز کو مراسلہ

image

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اپنے دورہ لاہور کے دوران نامناسب رویہ پر احتجاجی مراسلہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ارسال کردیا۔

مراسلہ میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جس انداز میں میرے دورہ کے دوران معاملات کو ڈیل کیا گیا وہ کوتاہی نہیں بلکہ جان بوجھ کر سب کیا گیا، جو ہوا وہ انتظامی خامی تھی نہ ہی حادثاتی بلکہ آئینی عہدہ اور بین الصوبائی عزت کو خراب کیا گیا،

مراسلہ میں کہا گیا کہ میرے دورہ کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی اور اسے منشیات اسمگلنگ تک سے جوڑا گیا اور یہ سب پنجاب حکومت کی زیر نگرانی ہوا، ایسے رویئے اور انداز سے میری شخصیت کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی جسے کسی بھی طور نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US