قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے سفری واؤچرز کی تفصیلات طلب، ارکان میں تشویش

image

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے تمام ارکانِ قومی اسمبلی سے گزشتہ چھ ماہ کے دوران استعمال کیے گئے سفری واؤچرز کی مکمل تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

ارکانِ قومی اسمبلی نے پہلی بار اس نوعیت کی تفصیلات مانگے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہر رکن کو سالانہ دو اقساط میں 12 سے 15 لاکھ روپے تک کے سفری واؤچرز فراہم کیے جاتے ہیں۔ ارکان کا مؤقف ہے کہ ماضی میں کبھی بھی سفری واؤچرز کے استعمال کی تفصیلات طلب نہیں کی گئیں، جس پر اب سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق معاملے پر آئندہ دنوں میں اسپیکر قومی اسمبلی سے مشاورت متوقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US