ماہ رنگ بلوچ، گلزادی، بیبو بلوچ کی 6 مقدمات میں ضمانت منظور

image

مستونگ کی مجسٹریٹ عدالت نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، گلزادی بلوچ اور بیبو بلوچ کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قائم دو مقدمات میں ضمانت منظور کرلی ہے، جبکہ قلات میں دہشت گردی کی مختلف دفعات کے تحت قائم 4 مقدمات میں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بھی ان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

ان مقدمات میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، گلزادی بلوچ، صبغت اللہ شاہ جی اور بیبرگ بلوچ نامزد تھے۔ دونوں عدالتوں میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور ان کے ساتھیوں کی پیروی وکلاء کے ایک گروپ نے کی، جہاں انہیں مختلف مقدمات میں بری بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اس وقت کوئٹہ کی ہدہ ڈسٹرکٹ جیل میں قید ہیں۔ انہیں 22 مارچ 2025 کو پولیس نے پاکستان کے مینٹیننس آف پبلک آرڈر (MPO) قانون کے تحت گرفتار کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US