پاکستان کے اولمپک ہیرو اور جیولن تھرو اسٹار ارشد ندیم نے دبئی میں ایم ایم اے کے عالمی لیجنڈ اور یو ایف سی لائٹ ویٹ چیمپئن حبیب نورمحمدوف سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران حبیب نورمحمدوف نے ارشد ندیم کے مستقبل کے ایونٹس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں عالمی اسپورٹس شخصیات کی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں
اس سے قبل ارشد ندیم نے فیفا کے صدر جیانی ان فینٹینو سے بھی ملاقات کی تھی۔ یہ ملاقات بھی ملاقات دبئی میں گلوبل اسپورٹس سمٹ کے دوران ہوئی۔