پنجاب میں ترقیاتی پروگرام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ

image

پنجاب میں ترقیاتی پروگرام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں صوبے میں سڑکیں اور مکانات کی تعمیر ومرمت اور دیکھ بھال پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس کے ساتھ ہی صوبائی ترقیاتی پروگرام میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کم ازکم 30 فیصد منصوبے شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب کی سڑکوں کےعلاوہ صوبےمیں زرعی، صنعتی اور شہری اہمیت کی 24 راہداریوں کےمنصوبوں کی منظوری بھی دے دی گئی جبکہ پرانے واٹر انفرا اسٹرکچر کی بحالی، صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم میں بہتری کا ہدف بھی دیا گیا۔

اجلاس میں مریم اورنگزیب نے ہر شعبے میں سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت داری سے منصوبوں کے آغاز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سڑکوں اور شاہراہوں پر ٹول وصول کرنے کا جدید طریقہ کار رائج کیا جائے گا، مسافروں کو سفر کے دوران بہترین سڑک اور سہولیات فراہم ہوں گی، جدید نظام سے سفر کی حفاظت یقینی بنانے کے علاوہ عوامی اخراجات میں بھی کمی لائی جائے گی۔

اس کے علاوہ نجی شعبے کے تعاون سے 100 کلومیٹر چراغ آباد، جھنگ، شورکوٹ روڈ کو دو رویہ بنانے اور چکوال اور قصور میں آبی منصوبوں کیلیے ٹرانزیکشن ایڈوائزر مقرر کرنے کی بھی اجازت دی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US