کیوبا کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی کے دوران کیوبا کے 32 شہری ہلاک ہوئے۔ کیوبا میں اس پر دو روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ حملوں کے تقریباً 48 گھنٹے بعد ہلاکتوں کی واحد تصدیق شدہ تعداد وہی ہے جو کیوبا کی حکومت نے فراہم کی ہے۔ وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو اور ان کی اہلیہ امریکہ کی تحویل میں ہیں اور انھیں پیر کو نیو یارک کی ایک عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
- امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکہ وینزویلا کے خلاف کوئی جنگ نہیں لڑ رہا ہے۔ خیال رہے کہ سنیچر کو امریکہ نے وینزویلا میں فوجی کارروائی کی تھی
- وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو اور ان کی اہلیہ امریکہ کی تحویل میں ہیں اور انھیں پیر کو نیو یارک کی ایک عدالت میں پیش کیا جائے گا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز کو سخت کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ 'اگر وہ درست قدم نہیں اٹھائیں گی تو انھیں اس کی بہت بڑی قیمت چکانی پڑے گی، شاید مادورو سے بھی زیادہ‘
- چین نے وینیزویلا کے صدر نیکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کی صحت اور جان کے تحفظ پر زور دیا ہے۔
- یورپی یونین نے تمام فریقوں سے کہا ہے کہ وہ ’تحمل اور صبر کا مظاہرہ کریں تاکہ صورتحال مزید خراب نہ ہو‘۔ جبکہ اقوامِ متحدہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عمل کے ’خطے پر تشویشناک اثرات‘ مرتب ہو سکتے ہیں
وینزویلا میں امریکی کارروائی کے دوران 32 کیوبن شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق، صدر مادورو کو آج امریکی عدالت میں پیش کیا جائے گا