دنیا کے مختلف شہروں میں ایرانی مظاہرین کی حمایت میں مظاہرے، ’اشتعال انگیزی اور تخریب کاری میں کمی آ رہی ہے‘: وزیرِ داخلہ کا دعویٰ

ایران میں بعض طبی ذرائع نے بی بی سی فارسی کو بتایا کہ رشت اور تہران کے صرف دو ہسپتالوں کے مردہ خانے ہی مظاہرین کی لاشیں محفوظ کر رہے ہیں۔ ایرانی وزیر داخلہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان دعوؤں کو بھی مسترد کیا کہ مظاہرین نے کئی شہروں پر قبضہ کر لیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ 'ایسی کوئی بات نہیں ہے۔'
  • ایران کا مظاہرین کو بھڑکانے والے 600 'موساد کے ایجنٹوں' کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ
  • امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور اس کی اتحادی افواج نے شام میں نام نہاد دولت اسلامیہ (داعش) کے اہداف پر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں۔
  • 'اشتعال انگیزی اور تخریب کاری میں کمی آ رہی ہے': ایرانی وزیرِ داخلہ کا دعویٰ
  • ایران میں 28 دسمبر کو شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہرے پورے ملک میں پھیل چکے ہیں اور ایرانی حکومت نے ملک میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔
  • انسانی حقوق کی تنظیموں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان مظاہروں میں اب تک کم از کم 50 مظاہرین اور 14 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔
  • ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے جمعہ کو اپنے خطاب میں کہا ہے کہ مظاہروں کے دوران املاک کو نقصان پہنچایا گیا جس کا مقصد امریکہ کو خوش کرنا ہے۔

دنیا کے مختلف شہروں میں ایرانی مظاہرین کی حمایت میں مظاہرے، ’اشتعال انگیزی اور تخریب کاری میں کمی آ رہی ہے‘:وزیرِ داخلہ کا دعویٰ


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US