عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے گورنس کے معاملات پر تحفظات کے بعد وزیراعظم نے اہم فیصلہ کرلیا ہے۔ گورنس اصلاحات سے متعلق ایک کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو جامع بنیادوں پر اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے اعتراضات دور کرنے کے لیے 15 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین وفاقی وزیر خزانہ محمد اور حضیب ہوں گے، جبکہ کمیٹی میں مختلف وفاقی اداروں کے اعلیٰ حکام کو شامل کیا گیا ہے۔
کمیٹی گورنس کے نظام میں موجود خامیوں کا جائزہ لے کر اصلاحات سے متعلق قابلِ عمل سفارشات تیار کرے گی تاکہ آئی ایم ایف کے تحفظات کو دور کیا جا سکے اور معاشی اصلاحاتی عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔