کراچی کے علاقے منگھوپیر میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 5 سالہ بچہ عارف جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جہاں واٹر ٹینکر کے ڈرائیور نے بچے کو کچل دیا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی نے بتایا کہ واقعے کے بعد منگھوپیر پولیس نے ملزم ڈرائیور وزیر محمد کو گرفتار کر لیا جبکہ حادثے میں استعمال ہونے والے واٹر ٹینکر کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
متوفی عارف کے والد کا کہنا ہے کہ بچے کی والدہ کا تین سال قبل انتقال ہوگیا تھا عارف دو بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا واٹر ٹینکر گلی میں پانی ڈال کر واپس جا رہا تھا ریورس ہوتے ہوئے واٹر ٹینکر نے بچے کو کچل دیا ڈرائیور نے کان میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی لوگوں نے شور کر کے واٹر ٹینکر ڈرائیور کو آواز دیکر روکنے کی کوشش کی ڈرائیور نے لوگوں کی آواز نہیں سنی۔ والد کا کہنا تھا کہ واٹر ٹینکر والے چند پیسوں کی لالچ میں بچوں کو روند رہے ہیں مجھے انصاف فراہم کیا جائے اور ملزم کو سزا دلائی جائے۔