گلگت بلتستان میں نگراں حکومت کے 12 وزراء نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔
گورنر گلگت بلتستان کی عدم موجودگی کے باعث حلف برداری کی تقریب میں اسپیکر اسمبلی نذیر احمد نے وزراء سے حلف لیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چار روز قبل گلگت بلتستان کی نگراں کابینہ کی منظوری دی تھی۔ نگراں وزیراعلیٰ کی قیادت میں نگراں کابینہ اسمبلی انتخابات کے انعقاد تک امورِ حکومت سرانجام دے گی۔