حکومت پنجاب کا 7 شہروں میں جاری ڈیولپمنٹ پروگرام اپریل تک مکمل کرنے کا حکم

image

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں جدید اور متوازن ترقی کے وژن کے تحت 7 شہروں میں جاری پنجاب ڈیولپمنٹ پروگرام کو اپریل تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ منصوبوں میں روشن گلیاں، مضبوط سڑکیں اور جدید سیوریج نظام یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو معیاری سہولیات میسر آ سکیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف حکومت کا عزم ہے کہ پنجاب کے دور دراز شہروں اور دیہاتوں کو بھی ترقی کے عمل میں شامل کیا جائے۔ اسی سلسلے میں پورے صوبے میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کے قیام کے لیے قابلِ عمل پلان طلب کر لیا گیا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ “اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کے تحت اہل افراد کو الاٹمنٹ لیٹرز جاری کیے جا رہے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے کے مثالی گاؤں پروجیکٹ کے تحت پنجاب کے 224 دیہاتوں کو ماڈل ویلجز میں تبدیل کیا جائے گا، جہاں جدید سہولیات، صاف ستھرا ماحول اور بہتر انفراسٹرکچر فراہم کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں مارڈرن پنجاب کی نئی زندگی کا ثمر مل سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US