پشاور گندم اسکینڈل، اینٹی کرپشن کورٹ میں 7 گواہان کے بیان قلمبند، آخری گواہ طلب

image

صوبائی دارالحکومت پشاور میں اینٹی کرپشن کورٹ کی بڑی کارروائی، اس سلسلے میں ہونے والی سماعت کے دوران گندم اسکینڈل میں 7 گواہان کے بیانات قلمبند کرلیے جبکہ آخری گواہ کو 20 جنوری کو طلب کرلیا گیا۔

گندم اسکینڈل کیس کی سماعت اینٹی کرپشن کورٹ خیبر پختونخوا کے جج آصف رشید نے کی، اس دوران انکوائری آفیسر نزیر الرحمان کا بیان قلمبند کردیا گیا، عدالت نے اب تک گندم اسکینڈل میں 7 گواہوں کے بیانات قلمبند کردیے، جبکہ آخری گواہ اینٹی کرپشن کے آڈیٹر کو طلب کرلیا گیا۔

پراسکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان میں محمد ارشد، محمد خالد، قاضی جنید باچہ، طلا محمد اور محمد عاطف شامل ہیں، ان میں ملزم عثمان، عابد شاہ تاحال روپوش ہیں، ملزمان اضاخیل نوشہرہ کے گندم اسٹوریج گودام میں ملازم تھے، جنہوں نے ملی بھگت سے 17 سو ٹن گندم غائب کی ہے۔

پراسیکوشن نے مزید بتایا کہ ملزمان نے قومی خزانے کو 20 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا ہے، کیس میں آخری گواہ 20 جنوری کو اینٹی کرپشن کے آڈیٹر کو بطور گواہ طلب کرلیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US