چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل کی والدہ کے انتقال پر سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
چئیرمین پی سی بی نے سعید اجمل سے اظہار افسوس کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سوگواران کو صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔