صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر سے ٹائم ٹیکنالوجیز کے وفد کی ملاقات

image

صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر سے ٹائم ٹیکنالوجیز کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

منگل کے روز نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ہونے والی ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب خضر افضال چوہدری و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر محکمہ کھیل کیلیے جدید سافٹ ویئر اور موبائل ایپ کی تیاری پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور کھیلوں کے شعبے میں ٹیکنالوجی کے موثر استعمال پر مختلف تجاویز اور سفارشات پیش کی گئیں۔

ٹائم ٹیکنالوجیز نے وزیر کھیل کو بریفنگ میں بتایا کہ مجوزہ ایپ کے ذریعے اسپورٹس کمپلیکسز، گراؤنڈز اور دیگر سہولیات کی آن لائن بکنگ ممکن ہوگی، رپورٹ اینڈ اینالسز سسٹم کے ذریعے فیصلے ڈیٹا کی بنیاد پر کیے جائیں گے۔ ایپ میں ایسٹ مینیجمنٹ، پرسنل مینیجمنٹ اور ڈیٹا ریکارڈنگ کے جدید فیچرز شامل ہوں گے، کھیلوں کے تمام اثاثوں کا مکمل ریکارڈ ڈیجیٹل نظام کے تحت محفوظ کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے اس موقع پر کہا ہے کہ رپورٹ اینڈ اینالسز سسٹم کے ذریعے فیصلے ڈیٹا کی بنیاد پر کیے جائیں گے، صوبے بھر میں کھیلوں کے نظام کو شفاف،منظم اور جوابدہ بنایا جا رہا ہے، ہر کھلاڑی کی شناخت یونیک ہونی چاہیے جو مستقل بنیادوں پر محفوظ رہے، کھیلوں کے فروغ کیلیے ڈیجیٹل شناخت اور ڈیٹا بیس ناگزیر ہے، ڈیجیٹل نظام سے کرپشن اور بدانتظامی کا خاتمہ ممکن ہوگا۔

صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے ڈی جی اسپورٹس پنجاب خضر افضال چوہدری کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام تکنیکی نقائص دور کرکے ایک حتمی اور جامع ڈرافٹ تیار کیا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US