خیبر پختونخوا: نگراں دور میں بھرتی 645 ملازمین کو 10 روز میں فارغ کرنے کا حکم

image

خیبر پختونخوا حکومت نے نگراں دور میں بھرتی 645 ملازمین کو 10 دن میں فارغ کرنے کیلیے خیبر پختونخوا حکومت کے ہائر ایجوکیشن آرکائیوز اینڈ لائبریریز ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کی تمام سرکاری جامعات اور ڈگری ایوارڈنگ اداروں کو خیبر پختونخوا ریموول فرام سروس ایکٹ 2025 پر فوری اور مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے کے مطابق تمام وائس چانسلرز، ریکٹرز اور ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ عبوری حکومت کے دوران بھرتی ہونے والے ملازمین کے متعلق معاملات میں اس ایکٹ پر ہر صورت عمل کیا جائے۔

نگراں دور میں بھرتی ہونے والے 645 ملازمین جن 18 جامعات سے وابستہ تھے، ان میں وومن یونیورسٹی مردان، زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان، یونیورسٹی آف بونیر، یونیورسٹی آف چترال، یونیورسٹی آف مالاکنڈ، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، باچا خان یونیورسٹی چارسدہ، انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز، یونیورسٹی آف سوات، شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل، بنوں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، یونیورسٹی آف لکی مروت، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان، شہدا آرمی پبلک اسکول یونیورسٹی نوشہرہ، یونیورسٹی آف ہری پور، یونیورسٹی آف پشاور اور پاک آسٹریا یونیورسٹی ہری پور شامل ہیں۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے معاملہ پہلے اینوملی کمیٹی اور بعدازاں وزارتی کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا تھا، جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ اور لا ڈپارٹمنٹ سے بھی قانونی رائے لی جا چکی ہے۔

اس تمام عمل کے بعد جامعات کو قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ادارے 10 دن کے اندر محکمہ ہائر ایجوکیشن کو عملدرآمد (Compliance) سرٹیفکیٹ ارسال کریں، بصورت دیگر مقررہ مدت میں رپورٹ جمع نہ کرانے والے اداروں کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US