ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی میں طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

image

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کامسیٹس یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی۔

اس موقع پر طلبہ نے کہا کہ پاکستان کا استحکام صرف فوج کی ذمہ داری نہیں، بلکہ ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تمام اداروں کا یکجا ہونا ضروری ہے۔

اساتذہ نے کہا کہ بغیر تحقیق کے معلومات شیئر کرنا قومی نقصان کا باعث بن سکتا ہے اور ایسے آگاہی سیشنز کا تسلسل وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ نوجوان شعور حاصل کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نشست نے پاکستان کے استحکام میں طلبہ کے کردار کو مزید واضح کیا ہے۔

طلبہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ خدمات کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ”پاک فوج ہم سے ہے اور ہم پاک فوج سے ہیں“۔

یہ نشست نوجوانوں میں قومی شعور اور امن و استحکام کے لیے تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا موقع ثابت ہوئی۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US