خیبر پختونخوا: اسکولوں کو پی ٹی سی فنڈز کی مد میں 3 ارب 73 کروڑ روپے جاری

image

محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے صوبے بھر کے اضلاع اور قبائلی اضلاع میں سرکاری اسکولوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پیرنٹس ٹیچرز کونسل فنڈ کے تحت مجموعی طور پر 3 ارب 73 کروڑ 2 لاکھ روپے سے زائد کی رقم جاری کردی ہے جس میں ایک ارب 20 کروڑ روپے فرنیچر کی مرمت پر خرچ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ فنڈز مالی سال 2025ـ26 کی پہلی اور دوسری سہ ماہی کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔ محکمہ خزانہ کے مطابق 2 ارب 73 کروڑ 87 لاکھ 36 ہزار روپے صوبے کے 28 بندوبستی اضلاع جبکہ 33 کروڑ 42 لاکھ 64 ہزار روپے ضم شدہ قبائلی اضلاع کے لیے منتقل کیے گئے ہیں۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے ایبٹ آباد کو 12 کروڑ 57 لاکھ 77 ہزار، بنوں کو 13 کروڑ 20 لاکھ 16 ہزار، بٹگرام کو 4 کروڑ 80 لاکھ 46 ہزار، چارسدہ کو 12 کروڑ 89 لاکھ 11 ہزار، لوئر چترال کو 3 کروڑ 10 لاکھ 27 ہزار، اپر چترال کو 2 کروڑ 19 لاکھ 8 ہزار، لوئر دیر کو 16 کروڑ 89 لاکھ، اپر دیر کو 10 کروڑ 36 لاکھ 92 ہزار، ڈیرہ اسماعیل خان کو 13 کروڑ 81 لاکھ 89 ہزار، ہری پور کو 10 کروڑ 59 لاکھ 65 ہزار، ہنگو کو 4 کروڑ 26 لاکھ 16 ہزار، کرک کو 8 کروڑ 12 لاکھ 37 ہزار، کوہاٹ کو 10 کروڑ 65 لاکھ 38 ہزار، اپر کوہستان کو ایک کروڑ 10 لاکھ 90 ہزار، لوئر کوہستان کو ایک کروڑ 18 لاکھ ایک ہزار، کولائی پالس کو 94 لاکھ، لکی مروت کو 9 کروڑ 52 لاکھ، مالاکنڈ کو 7 کروڑ 50 لاکھ، مانسہرہ کو 16 کروڑ 18 لاکھ 15 ہزار، مردان کو 22 کروڑ 51 لاکھ، نوشہرہ کو 12 کروڑ 84 لاکھ، پشاور کو 21 کروڑ 52 لاکھ، صوابی کو 15 کروڑ 72 لاکھ، شانگلہ کو 6 کروڑ 82 لاکھ، سوات کو 18 کروڑ 19 لاکھ 72 ہزار، ٹانک کو 4 کروڑ 43 لاکھ جبکہ تورغر کو ایک کروڑ 69 لاکھ 55 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں۔

ان اضلاع میں لڑکیوں کے اسکولوں کی مد میں ایک ارب 4 کروڑ 72 لاکھ جبکہ لڑکوں کے اسکولوں کی مد میں ایک ارب 69 کروڑ 15 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

ضم اضلاع میں باجوڑ کو 6 کروڑ 67 لاکھ، خیبر کو 6 کروڑ 15 لاکھ، کرم کو 4 کروڑ 78 لاکھ، اورکزئی کو 3 کروڑ 6 لاکھ، شمالی وزیرستان کو 5 کروڑ 28 لاکھ، جنوبی وزیرستان لوئر کو ایک کروڑ 3 لاکھ جبکہ جنوبی وزیرستان اپر کو دو کروڑ 14 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں، ان اضلاع کے لیے لڑکیوں کے اسکولوں کی مد میں 12 کروڑ 3 لاکھ 94 ہزار جبکہ لڑکوں کے اسکولوں کی مد میں 21 کروڑ 38 لاکھ 68 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں۔

محکمہ خزانہ کے مطابق یہ رقوم اضافی گرانٹ کے تحت جاری کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان رقوم میں سے ایک ارب 20 کروڑ روپے اسکول فرنیچر کی مرمت پر خرچ کرنے کا مؤثر انتظام کرے جبکہ فنڈز کے شفاف استعمال کے لیے مضبوط مانیٹرنگ اور تمام پی ٹی سیز کے لیے واضح ہدایات جاری کی جائیں۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US