حکومتِ سندھ کا ای چالان جرمانوں کی شرح نصف کرنے پر غور

image

حکومتِ سندھ نے گاڑیوں کے ای چالان جرمانوں کی شرح نصف کرنے پر غور شروع کردیا۔

رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل کا ای چالان 5 ہزار کے بجائے ڈھائی ہزار روپے اور ہزار سی سی تک کی گاڑیوں کا ای چالان بھی نصف کیے جانے کا امکان ہے۔

حتمی فیصلہ وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی اجلاس میں آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اگلے ہفتے خصوصی کمیٹی اجلاس کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہوگا، ای چالان سے متعلق 23 دسمبر کو خصوصی کمیٹی اجلاس میں سفارشات طلب کی گئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US