پی ٹی اے کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبری: موبائل سم بلاکنگ ختم

image

پی ٹی اے اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ایک اہم اور سہولت آمیز فیصلہ کر لیا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق اب بیرون ملک قیام کے دوران پاکستانی شہریوں کی موبائل فون سم بلاک نہیں کی جائے گی، جس سے تارکینِ وطن کو موبائل سروس میں تسلسل حاصل رہے گا۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سمندر پار پاکستانی اپنی موبائل سم کی ملکیت برقرار رکھ سکیں گے۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے تارکینِ وطن متعلقہ موبائل کمپنی سے رجوع کر سکتے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق اس اقدام کا مقصد بیرون ملک پاکستانیوں کو ضروری مواصلاتی سہولیات تک مسلسل رسائی فراہم کرنا ہے۔ پی ٹی اے نے مزید کہا کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کو بااختیار بنانے اور عالمی سطح پر ڈیجیٹل رابطوں کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US