پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے پارٹی عہدیداروں کے ہمراہ گزشتہ روز گل پلازہ کا دورہ کیا، امدادی کاموں کا جائزہ لیا اور واقعے کی تفصیلات حاصل کیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کی 65 فیصد اور سندھ کی 90 فیصد آمدنی میں حصہ ڈالتا ہے، اس کے باوجود شہر کے ساتھ مجرمانہ غفلت برتی جا رہی ہے، پی ٹی آئی کے رہنما، عہدیدار، خواتین، نوجوان اور کارکنان گزشتہ رات سے مسلسل موقع پر موجود ہیں۔
حلیم عادل شیخ نے سوال کیا کہ فائر بریگیڈ تاخیر سے کیوں پہنچی؟ غیر قانونی تعمیرات کی اجازت کیوں دی گئی؟ اور عمارت تک رسائی کے راستے کیوں بند تھے؟ حکومت سندھ، وزیرِ اعلیٰ، میئر، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ افسران اس غفلت پر قوم کو جواب دیں۔