بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی حکومت کو سفارشات

image

الیکشن کمیشن نے حکومت کو سفارشات بھیجی ہیں کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ قوانین میں ترمیم کرے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق، مقامی حکومتیں ملکی جمہوری نظام کا اہم ستون ہیں جو مقامی سطح پر عوام کو سہولیات فراہم کرتی ہیں اور ان کے مسائل حل کرتی ہیں۔ اس بات کو قومی اہمیت کا مسئلہ سمجھتے ہوئے، الیکشن کمیشن نے الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 219 میں ترمیم کی سفارش کی ہے۔

سفارش میں کہا گیا ہے کہ مقامی حکومتوں کی میعاد ختم ہونے یا تحلیل ہونے کی صورت میں، موجودہ لوکل گورنمنٹ قوانین کے تحت انتخابات کرائے جائیں۔

الیکشن کمیشن کا یہ اقدام اس لیے بھی ضروری قرار دیا گیا ہے کہ بعض حکومتیں بلدیاتی انتخابات کو بروقت کروانے میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US