وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
رابطے کے دوران خطے کی تازہ صورتحال اور پاکستان–سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے عالمی و علاقائی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ڈیووس، سوئٹزرلینڈ میں ملاقات کے دوران بات چیت کو آگے بڑھانے کی امید کا اظہار کیا۔