فیلڈ مارشل عاصم منیر کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، شہداء کو خراجِ عقیدت

image

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے پولیس اکیڈمی میں زیرِ تربیت افسران اور سینئر پولیس قیادت سے ملاقات کی اور پولیس کے تربیتی اقدامات اور جدید پیشہ ورانہ پروگرامز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہیں شیلڈ پروگرام اور پولیس کی جدید تربیتی اسکیموں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پولیس شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے دہشت گردی اور جرائم کے خلاف پولیس کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام دوست اور پیشہ ور پولیس ملک کی اندرونی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے پاک فوج کی جانب سے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ ترجمان پاک فوج کے مطابق سینئر پولیس قیادت نے پولیسنگ کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ترجمان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پولیس فورس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کے قیام میں پولیس اور مسلح افواج کا باہمی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US