کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا، انڈسٹریل ایریا میں ایک شخص گٹر میں گر گیا۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق اطلاع ملتے ہی سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول نے واٹر ریسکیو ٹیم، تربیت یافتہ غوطہ خور اور ایمبولینس موقع پر روانہ کر دی۔
ترجمان کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کے بعد گٹر سے ایک شخص کی لاش نکال لی۔