کراچی کے مختلف علاقوں میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
سرجانی ٹاؤن، ملیر، ناگن چورنگی، بفرزون اور احسن آباد میں بھی تیز بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ صدر اور اطراف میں ہلکی بارش ہو رہی ہے، جبکہ گلستان جوہر، ڈالمیہ اور اسکیم 33 میں بھی بارش کا آغاز ہو گیا ہے۔
پی ای سی ایچ ایس اور ملحقہ علاقوں میں بوندا باندی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی تھی۔